ETV Bharat / business

آئی ٹی کمپنیوں کے دم سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس سے تجاوز - stock market news in urdu

این ایس ای کا نفٹی 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17897.45 پوائنٹس پر کھلا۔ بعد میں شروع ہونے والی خریداری کے دم پر یہ 17947.65 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

Nifty ends above 17,850, Sensex crosses 60K
آئی ٹی کمپنیوں کےدم پرسینسیکس 60 ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:34 PM IST

آئی ٹی گروپ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹیک مہندرا کے ساتھ ایئرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، مہندرا اور ماروتی جیسی کمپنیوں میں خریداری کے دم پر اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کے روز نئی تاریخ رقم کی، اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60333 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 18 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17947.65 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

سینسیکس 273 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پہلی بار عبور کرتے ہوئے 60158.76 پر کھلا۔ اس کے بعد یہ 60030.80 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری سے 60333 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی سینسیکس 384.94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60270.30 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17897.45 پوائنٹس پر کھلا۔ شروعاتی کاربارمیں ہی یہ 17857.50 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرکمزور ہوگیا، لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کے دم پر یہ 17947.65 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ابھی یہ 113.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17936.70 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

یواین آئی

سینسیکس

60 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.