ETV Bharat / business

سنسیکس 51 ہزار کے پار، نفٹی 14 ہفتے کی بلند ترین سطح پر - نفٹی 15300 کے نشان کے اوپر بند ہوا

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں مسلسل چوتھے روز تیزی رہی اور یہ 93 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 153030.45 کی سطح پر بند ہوا۔

Nifty ends above 15,300, Sensex gains 380 pts led by IT, realty stocks

author img

By

Published : May 26, 2021, 8:41 PM IST

ممبئی: آئی ٹی، ٹیک، بینکاری اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں زبردست خریداری کی بدولت گھریلو شیئر بازاروں میں آج تیزی کا رجحان حاوی رہا اور سنسیکس ڈھائی مہینے کے بعد 51000 پوائنٹس سے بھی اوپر بند ہوا۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 379.99 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 51017.52 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو 10 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ منگل کے روز اس میں 0.03 فیصد کی معمولی گراوٹ درج ہوئی تھی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں مسلسل چوتھے روز تیزی رہی اور یہ 93 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 153030.45 کی سطح پر بند ہوا۔ 16 فروری کے بعد پہلی بار نفٹی 15300 کے نشان کے اوپر بند ہوا ہے۔

کووڈ-19 کے زير علاج مریضوں کی تعداد میں پچھلے چند دنوں سے لگاتار کمی آنے کی وجہ سے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار میں سنسیکس اور نفٹی کی شروعات اضافے کے ساتھ ہوئی۔ صبح کچھ دیر کے لیے دونوں اشاریے سرخ نشان میں آگئے، لیکن وہ فوری طور پر واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اس کے بعد ان کا گراف اوپر چڑھتا ہی چلا گیا۔

سرمایہ کاروں درمیانی درجے کی کمپنیوں میں فروخت کی جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں انھوں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.35 فیصد گھٹ کر 21،571.42 پر بندہوا۔ چھوٹی کمپنیوں کا اسمال کیپ انڈیکس 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 23512.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انفوسیس، ایچ ڈی ایف سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ کو تقویت ملی۔

ایشیائی منڈیوں میں ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 0.88 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ0.34 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.09 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.19 فیصد اور جرمن ڈیکس میں 0.11 فیصد کی گراوٹ رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.