ETV Bharat / business

Narendra Singh Tomar on Flower Production: پھولوں کی کاشتکاری سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کی جائیں، تومر - پھولوں کی کاشتکاری کے لیے مرکزی وزیر کا مشورہ

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت پھولوں کی کاشت کو فروغ دینے Govt Blooms to Flower Production کے لیے بھی منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔Narendra Singh Tomar on Flower Production

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/04-January-2022/14092151_indian.jpg
پھولوں کی کاشتکاری سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کی جائیں
author img

By

Published : Jan 4, 2022, 3:54 PM IST

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پھولوں کی کاشت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ Govt Blooms to Flower Production اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نریندر سنگھ تومر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فلوریکلچر Indian Institute of Floriculture میں بنیادی ڈھانچے کی سہولت کے طور پر ’فیلڈ آفس-کم-لیبارٹری بلڈنگ ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے پھولوں کی کاشت جیسا ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گا، اسے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنانا چاہیے اور پروسیسنگ سے بھی جڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پھولوں کی ضرورت آج بھی ملکی روایات، مذہبی، سماجی، سیاسی وغیرہ پروگراموں میں ہے۔ پھولوں کی تجارت میں برآمدات کے نقطہ نظر سے کافی گنجائش ہے، وہیں ہمارے ملک کی متنوع آب و ہوا قدرے بہتر ہے کہ پھولوں کی کاشت بہت پروان چڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کسانوں کو پھولوں کی ویلیو ایڈڈ مصنونات جیسے گلاب میں گلکند اور دیگر پھولوں کی مصنوعات کو وقت کے مطابق تبدیل کرنے اور مارکیٹ بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔'

تومر نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ کسانوں کو تکنیکی طور پر بھی مضبوط ہونا پڑے گا۔ حکومت پھولوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے بھی منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ’ویسٹ ٹو ویلتھ مشن‘ کا حوالہ دیا اور یہ بھی کہا کہ زرعی مصنوعات عالمی معیار کی ہونی چاہئیں۔ زیادہ سے زیادہ تحقیق کی مدد سے کاشتکاری کو اس طرح ترقی دی جائے کہ نوجوانوں کو اس کی طرف راغب کیا جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں۔

مسٹر تومر نے کہا کہ نئی اقسام کی ترقی اور تحقیق میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ پھولوں کی خوشبو کم نہ ہو، خوشبو کی اپنی اہمیت ہے۔

ریاستی وزیر کیلاش چودھری نے لیبارٹریوں میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کی تشہیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، لیب ٹو لینڈ پہل کے ذریعے کسانوں کے درمیان اقسام کو مقبول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بہتر اقسام اور ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اداروں کے سائنسدانوں کی تعریف کی۔

آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کے سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فلورل ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے وی پرساد نے تحریک شکریہ پیش کی۔ اس پروگرام میں باغبانی سے وابستہ کسان، نرسری مین، برآمد کنندگان، سرکاری ایگریکلچر یونیورسٹیوں کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.