ETV Bharat / business

Maruti Suzuki Super keri: ماروتی سوزوکی سُپر کَیری کی فروخت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی - ماروتی سوزوکی سُپر کَیری کی فروخت ایک لاکھ سے تجاوز

مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی کی ہلکی کمرشیل گاڑی سُپر کَیری Maruti Suzuki Super keri کی لانچ کے 5 سالوں میں 100000 یونٹس کی فروخت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

ماروتی سوزوکی سُپر کَیری کی فروخت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 10:26 PM IST

کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ہندوستان میں واحد مِنی ٹرک ہے جس میں 4 سلنڈر انجن ہے۔ سُپر کَیری Maruti Suzuki Super keri کمرشیل صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ یہ ایک متاثر کن گُڈس (سامان) کیریئر ہے۔ پیٹرول اور سی این جی کے آپشن میں دستیاب، ماروتی سوزوکی سپر کیری خاص طور پر ہندوستان کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اسے ہندوستان میں مِنی ٹرکوں کے صارفین کی ضروریات کوپیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمرشیل سیگمینٹ ماروتی سوزوکی نے 2016 میں ہندوستان میں سُپر کیَری Maruti Suzuki Super keri پیش کرکے قدم رکھا تھا۔ تھوڑے ہی عرصے میں، سپر کیری کو صارفین نے کٹیگری کی بہترین پاور، بہترین مائلیج، آسان مینٹینینس ، کمفرٹ اور اسٹور کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی وجہ سے بے حد سراہا کیونکہ اس نے ان کے منافع میں اضافہ کرنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: Good Health & Health Insurance Policy: اچھی صحت اور ہیلتھ انشورنس پالیسی کے انتخاب سے متعلقہ معلومات

سپر کیری ملک کا واحد مِنی ٹرک ہے جو 5 لیٹر کے پٹرول ٹینک کے ساتھ ڈیوَل فیول ایس -سی این جی آپشن کے ساتھ آتا ہے۔ سُپر کَیری ہندوستان کے 237 شہروں میں پھیلے ماروتی سوزوکی کے 335 سے زیادہ کمرشیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.