ETV Bharat / business

سینسیکس 47 ہزار کے قریب پہنچ گیا

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:43 PM IST

بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.13 فیصد پھسل کر 17،864.06 پوائنٹز اوراسمال کیپ 0.23 فیصد پھسل کر 17،811.30 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Market Roundup: Sensex surges 224 pts to finish at record peak; Nifty tops 13,700

ممبئی: بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں کی خریداری کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں روز بھی تیزی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای سنیکس 47،000 پوائنٹز کے قریب پہنچ گیا۔

ویڈیو

صبح معمولی کمی کے بعد سنسیکس دن بھر ہرے نشان میں رہا اور بالآخر 223.88 پوائنٹز یعنی 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 46،890.34 پر بند ہوا۔ سہ پہر کے ایک موقع پر ، یہ 46،992.57 کی ریکارڈ اونچائی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 58 پوائنٹز یعنی 0.42 فیصد کے اضافے سے 13،740.70 پوائنٹز کی نئی اونچائی پر بند ہوا۔

بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کے سرمایہ کار نے فروخت میں حصہ لیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.13 فیصد پھسل کر 17،864.06 پوائنٹز اوراسمال کیپ 0.23 فیصد پھسل کر 17،811.30 پوائنٹز پر بند ہوا۔

سینسیکس کی کمپنیوں میں ایچ ڈی ایف سی کے حصص میں تقریبا تین فیصد اضافہ ہوا۔ بجاج فنانس میں 1 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ او این جی سی اور ماروتی سوزوکی میں تقریبا ڈیڑھ فیصد کا نقصان ہوا۔

کوویڈ 19 ویکسین کی توقع میں اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی آگئی۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ ایشیاء میں 1.13 فیصد، ہانگ کانگ کی ہینگسنگ میں 0.82 فیصد اور جاپان کی نکی 0.18 فیصد تک اضافہ ہوا۔ تاہم، جنوبی کوریا کے کوسپی کو 0.05 فیصد ٹوٹ گیا- یورپ میں ابتدائی تجارت میں جرمنی کے ڈی اے ایکس نے 0.76 فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.04 فیصد گر گیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.