ETV Bharat / business

مسلسل دوسرے دن گھریلو شیئر بازار پر فروخت کا دباؤ - سینسیکس آج 172,61پوائنٹز گرکر 39,749.85 پوائنٹز پر

مارکٹ تجزیہ کاروں نے بتایا کہ لارسن اینڈ ٹربو(ایل اینڈ ٹی) نے بدھ کو اپنے سہ ماہی نتائج جاری کیے، جس کے مطابق رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں اس کا سنگل خالص فائدہ 45 فیصد کم ہوگیا۔

Market Roundup: Sensex sheds 173 pts amid F&O expiry; Nifty slips below 11,700

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:07 PM IST

ممبئی: بیشتر ایشیا بازاروں ملے کمزور اشاروں کے درمیان بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں نے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن فروخت جاری رکھی جس سے گھریلو شیئر بازار آج بھی لال نشان میں بندہوا بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس آج 172,61پوائنٹز گرکر 39,749.85 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 58.80 پوائنٹز گرکر 11,670.80 پوائنٹز پر بند ہوا۔

ویڈیو

مارکٹ تجزیہ کاروں نے بتایا کہ لارسن اینڈ ٹربو(ایل اینڈ ٹی) نے بدھ کو اپنے سہ ماہی نتائج جاری کیے، جس کے مطابق رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں اس کا سنگل خالص فائدہ 45 فیصد کم ہوگیا۔ ایل اینڈ ٹی آج سینسیکس اور نفٹی کی سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی کمپنی رہی۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی کے آج جاری سہ ماہی نتائج کے مطابق اس کا سنگل خالص فائدہ رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہوکر 1,358.6کروڑ روپے سے 1,371.6کروڑ روپے رہا جس سے اس کے شیئروں کی قیمت میں بھی کمی درج کی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کے علاوہ بازار پر عالمی منظرنامہ کا بھی اثر رہا۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات اور کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر فرانس اور جرمنی میں پھر سے لگائے گئے لاک ڈاون سے سرمایہ کاروں کا رجحان خطرے سے پر سرمایہ کاری میں کم رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.