ETV Bharat / business

شیئر بازار میں تیزی، سنسیکس 39 ہزار کے قریب - sensex rises 277 pts; tcs zooms over 7 pc

سینسیکس 276.65 پوائنٹز یعنی 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 38،973.70 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 86.40 پوائنٹز یعنی 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 11،503.35 پوائنٹز پر آگیا۔ سینسیکس میں تین دن میں 1000 پوائنٹز کا اضافہ درج کیا گیاہے۔

Market Roundup: Sensex rises 277 pts; TCS zooms over 7 pc

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:01 PM IST

ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان آئی ٹی، ٹیکنالوجی، دھات اور صحت کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث گھریلو شیئربازاروں میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی اور بی ایس ای کا سنسیکس 39 ہزار تک پہنچ گیا۔

ویڈیو
سینسیکس 276.65 پوائنٹز یعنی 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 38،973.70 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 86.40 پوائنٹز یعنی 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 11،503.35 پوائنٹز پر آگیا۔ سینسیکس میں تین دن میں 1000 پوائنٹز کا اضافہ درج کیا گیاہے۔کووڈ۔19 سے متاثرہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی ملنے کی امید میں بیرون ملک کے شیئر بازاروں میں خریداری ہوئی۔ مقامی سطح پر اس کا سب سے زيادہ فائدہ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی کمپنیوں نے اٹھایا۔ آئی ٹی گروپ کے انڈیکس میں چار فیصد اور ٹیک گروپ کی فہرست میں تین فیصد سے زیادہ تیزی رہی۔ سنسیکس کمپنیوں میں ٹی سی ایس کے حصص میں سات فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاٹا اسٹیل میں ساڑھے چار فیصد اور سن فارما اور انفوسس نے تقریبا تین فیصد کا اضافہ کیا۔ بجاج فنسرور میں ڈھائی فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت ہوئی اور چھوٹی کمپنیوں میں ہلکی خریداری ہوئي۔ایشیائی منڈیوں میں ہانگ کانگ کے ہینگسینگ میں 1.32 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی میں 1.29 فیصد اور جاپان کے نکئی میں 1.23 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تمام یورپی منڈیاں بھی سبز نشان میں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.