ETV Bharat / business

بڑی کمپنیوں میں خریداری سے سنسیکس 40 ہزار کے قریب

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 7:36 PM IST

بی ایس کے انرجی گروپ میں ڈیڑھ فیصد اور آٹو گروپ میں سوا فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ دھات گروپ میں تین فیصد کا نقصان رہا۔

Market Roundup: Sensex rallies 304 pts; Nifty tops 11,700

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں میں خریداری سے بی ایس ای سینسیکس مسلسل پانچویں دن بڑھتے ہوئے آج 40 ہزار پوائنٹز کے قریب پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 11,700 پوائنٹز کے نفسیاتی سطح سے زائد پربند ہوا۔

ویڈیو

مجموعی طور پر بازار میں نظریہ سرمایہ کاری کمزور ہوا اور سینسیکس اور نفٹی دونوں میں شروعاتی گراوٹ دیکھی گئی لیکن ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، انفوسس، ایچ ڈی ایف سی، ہندوستان یونیلیور اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری رہنے سے کچھ ہی دیر میں دونوں اہم انڈیکس ہرے نشان میں لوٹ آئے۔ سنسیکس 304.38 یعنی 0.77 فیصد مضبوط ہو کر 39,878.95 پوائنٹز پر اور نفٹی 76.45 پوائنٹز یعنی 0.66 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11,738.85 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ مسلسل پانچ دنوں سے سنسیکس 1,905 پوائنٹز اور نفٹی 516 پوائنٹز سے زیادہ مستحکم ہوا ہے۔
کمزور نظریۂ سرمایہ کاری کے سبب درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت تھی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.61 فیصد کم ہو کر 14,783.78 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ انڈیکس 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 15,049.32 پوائنٹز پر بند ہوا۔
بی ایس ای میں پائیدار صارف اشیاء گروپ کا انڈیکس 1.75 فیصد مضبوط ہوا۔ انرجی گروپ میں ڈیڑھ فیصد اور آٹو گروپ میں سوا فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ دھات گروپ میں تین فیصد کا نقصان رہا۔
سنسیکس کی کمپنیوں میں ٹائیٹن کا شیئر ساڑھے چار فیصد کے اضافے میں رہا۔ بجاج آٹو کا شیئر ساڑھے تین فیصد اور ماروتی سوزوکی اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر دو فیصد تک بڑھے۔ بجاج فائینانس میں چار فیصد کی گرواٹ رہی۔
ایشیائی شیئر بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.09 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.89 فیصد کی تیزی میں رہا۔ جاپان کے نکئی 0.05 فیصد کمزور ہوا۔ یورپی بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس 0.31 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس 0.09 فیصد کم ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.