ETV Bharat / business

سینسیکس 634 پوائنٹز، نفٹی 128 پوائنٹز کمزور - sensex plunges 634 points

بی ایس ای کا 30 شیئر والا انڈیکس سینسیکس 633.76 پوائنٹز کم ہو کر 38357.18 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 127.65 پوائنٹز کم ہو کر 11399.80 پوائنٹز پر رہا۔

Market Roundup: Sensex plunges 634 points; Nifty cracks below 11,350

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:08 PM IST

ایشیائی بازاروں سے موصول کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے سبب شیئربازار میں زلزلہ آ گیا اور یہ آج مسلسل دوسرے دن نقصان کے ساتھ بند ہوا۔

ویڈیو

بی ایس ای کا 30 شیئر والا انڈیکس سینسیکس 633.76 پوائنٹز کم ہو کر 38357.18 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 127.65 پوائنٹز کم ہو کر 11399.80 پوائنٹز پر رہا۔ سنسیکس میں جہاں 1.63 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی وہیں نفٹی میں یہ 1.11 فیصد۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ قائم رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.74 فیصد کم ہو کر 14817.06 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.07 فیصد کم ہو کر 14602.97 پوائنٹز پر رہا۔

بی ایس ای کی تمام کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جن میں دھات گروپ میں سب سے زیادہ 2.99 فیصد اور آٹو گروپ میں سب سے کم 0.61 فیصد کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں کل 2913 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1722 سرخ نشان اور 1003 ہرے نشان میں بند ہوئیں جبکہ 188 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر امریکی بازاراضافے کے ساتھ کھلے۔ یورپی بازار بھی ہرے نشان میں رہے جبکہ ایشیائی بازار سرخ نشان میں نظر آئے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.65 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.19 فیصد کے اضافے میں رہا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.25 فیصد، جاپان کا نکئی 1.11 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.87 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.