ETV Bharat / business

سینسیکس بڑی کمپنیوں میں فروخت کے باعث گراوٹ کے ساتھ بند ہوا - share market news in urdu

بڑی کمپنیوں کے برعکس، سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا۔

Market Roundup: Sensex, Nifty ends in red, diesel crosses Rs 80 mark

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:05 PM IST

ممبئی: آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی انفسوسس اور ٹی سی ایس کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے رجحان کی وجہ سے 30 حصص پر مشتمل سینسیکس انڈیکس 26.88 پوائنٹس یا 0.08 فیصد کی کمی سے 34842.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ویڈیو

صبح سے ہی بازار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی دن بھر کبھی سرخ تو ہرے نشان سے ہوتا ہوا نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 16.40 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی کمی سے 10288.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر، مارکیٹ کا سرمایہ کاری کا تصور مضبوط رہا۔

بڑی کمپنیوں کے برعکس، سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.62 فیصد اضافے سے 13222.43 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 12606.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کمپنیوں میں ایشین پینٹس کے حصص میں تین فیصد سے زیادہ کمی رہی۔ انفوسس میں دو فیصد سے زیادہ کمی آئی۔ ٹی سی ایس، مہندرا اینڈ مہندرا، او این جی سی اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ایم سی جی سیکٹر میں تیزی کے باعث آئی ٹی سی کے حصص میں تقریباً ساڑھے پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔بیرون ملک میں بیشتر ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں سرخ نشان رہا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی 2.27 فیصد، جاپان کی نکی 1.22 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 0.50 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ وہیں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.30 فیصد اضافہ میں رہا۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.01 فیصد گرگیا، جبکہ جرمن ڈیکس میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.