ممبئی: غیر ملکی بازاروں میں ملے مثبت اشاروں اور ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ میں گلوبل انویسٹمنٹ فرم کے کے آر کے 5550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے اعلان سے کاروبار کے شروعاتی دور میں برتری میں رہنے والے گھریلو شیئر بازار مواصلات کے سیکٹر کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست فروخت کے دباؤ میں بدھ کو سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسری انڈیکس سینسیکس آج زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 65.66 پوائنٹز یعنی 0.17 فیصد کی گراوٹ میں 37668.42 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 21.80 پوائنٹز یعنی 0.20 فیصد گرکر 11131.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔