ETV Bharat / business

ممتابنرجی کا 20 آئی ٹی کمپنیوں کو زمین دینے کا اعلان

پریس کانفرنس میں وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کہانی کا اختتام نہیں ہے ’ویپرو‘ ریاست میں نئے منصوبے لا رہی ہے۔ انفوسس نے بھی کولکاتا میں ایک اور یونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

mamata Banerjee govt allocates land for 20it companies

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:17 PM IST

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج 20 آئی ٹی کمپنیوں کو ریاست میں زمین دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے گزشتہ برس نیو ٹائون میں سیلکن ویلی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے 100 ایکڑ اراضی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سمجھ رہی تھی کہ زمین خالی رہ جائے گی۔ لیکن سال گزرتے گزرتے آئی ٹی کمپنیاں آرہی ہیں۔ 20 آئی ٹی کمپنیاں سیلیکن ویلی میں اراضی چاہتے تھے۔ اس سے پہلے میں نے روزگار کے لیے 100 ایکڑ اراضی دی تھی۔ ہم نے سلیکن ویلی میں مزید 100 ایکڑ اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کہانی کا اختتام نہیں ہے ’ویپرو‘ ریاست میں نئے منصوبے لا رہی ہے۔ انفوسس نے بھی کولکاتا میں ایک اور یونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس منصوبے کےتحت ریاست کے ہونہار لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک معروف سیمنٹ کمپنی بھی اپنے نئے منصوبے کے ساتھ جلپائی گوڑی میں آرہی ہے۔ حکومت نے وہاں کی فیکٹری کے لیے زمین بھی دے دی ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے 618 سرکاری میلے اور نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس سے 3.64لاکھ افراد کے لیے معاش اور آمدنی پیدا ہوںگی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری میلوں اور نمائشوں میں 158 کروڑ کا کاروبار ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.