مدھیہ پردیش وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا نے مالی برس 2021-22 کے لیے 2 لاکھ 41 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور نہ ہی ٹیکس میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اس بجٹ کو مدھیہ پردیش کو خود کفیل بنانے کی سمت میں اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ منگل کے روز وزیر خزانہ دیوڑا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے خود کفیل مدھیہ پردیش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ سبھی طبقےکو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
اس بجٹ میں صحت، تعلیم، علاج، انفراسٹکچر، سڑک، روزگار، وغیرہ پر زور دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں آئندہ وقت کے لیے روڈ میپ حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا ہے یہ بجٹ دو لاکھ 41 ہزار 275 کروڑ روپے کا ہے۔
دیوڑا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں نہ تو کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے، اور نہ ہی ٹیکس میں کسی طرح کا اضافہ کیا جارہا ہے۔