ETV Bharat / business

لکھنؤ میونسپل کارپوریشن بانڈ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل - شئر بازار کا رخ کرنے کی امید

لکھنؤ کے بعد آگرہ، وارانسی اور کانپور جیسے دیگر شہروں کی مونسپل کارپوریشن کے بھی شیئر بازار کا رخ کرنے کی امید ہے۔

Lucknow becomes first city in UP to list municipal bonds

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:40 PM IST

ممبئی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنے ممبئی دورے کا شئیر بازار بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں روایتی گھنٹی بجاکر آغاز کیا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج بمبئی میں قومی اسٹاک ایکسچینج کی بیل تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے یوپی کے لیے مہاراشٹرا میں سرمایہ کاری کے نئے آغاز کی امید کی ظاہر کی اور روایتی بیل بجائی اور شیئر بازار کے عہدیداران و بروکرز سے ملاقات کی۔

لکھنؤ مونسپل کارپوریشن یوپی کا پہلا شہری ادارہ ہے جس نے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کے لئے بانڈ جاری کئے۔ اس طرح سے اسے شمالی ہندوستان کے پہلا شہر ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ہے جس نے سرمایہ کاری کے لئے سب سے پہلی چھلانگ لگائی۔

لکھنؤ کے بعد آگرہ، وارانسی اور کانپور جیسے دیگر شہروں کی مونسپل کارپوریشن کے بھی شیئر بازار کا رخ کرنے کی امید ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کل منگل کی رات دیر گئے ممبئی پہنچے جہاں وہ یوپی کو بالی ووڈ سے جوڑنے کے علاوہ یوپی میں سرمایہ کاری کی نئی منزل کے لئے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہیکہ ریاست کی حکمراں مہا وکاس اگھاڑی میں شامل شیو سینا کانگریس اور این سی پی نے یوگی کے اس دورے کی پرزور لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ مہاراشٹرا سے بڑے کاروبار یا بالی ووڈ کو ممبئی سے باہر منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ ممبئی ملک کی تجارتی راجدھانی ہے اور اسے گلیمر کیادارالحکومت ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.