اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے مغربی اضلاع میں، مندروں اور مساجد کے لاؤڈ اسپیکر بجلی کے بقایا کی ادائیگی اور نئی اسکیمیں متعارف کروانے کے لیے استعمال ہوں گے۔ اس سلسلے میں ( پی وی وی این ایل) نے منصوبہ بنایا ہے۔ مزید محکمہ نے کاشتکاروں کے لیے آسان قسطوں میں ٹیوب ویل اسکیمز کے علاوہ متعدد جاری اسکیم کے تعلق سے بیداری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کے اہلکاروں کے مطابق اس کے لیے شروعاتی طور پر 14 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔'
پی وی وی این ایل کے دائرہ اختیار میں آنے والے مغربی اتر پردیش کے 14 اضلاع میرٹھ، باغپت، غازی آباد، بلند شہر، ہاپور، گوتم بدھ نگر، سہارن پور، مظفر نگر ، شاملی، مرادآباد، سنبھل، امروہہ، رام پور اور بجنور ہیں۔
کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اروند مللپا بنگاری نے کہا کہ' بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے مغربی اتر پردیش کے 14 اضلاع میں مندروں اور مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اپیل کی جائے گی۔ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے لوگوں میں پیغام تیزی سے پھیلے گی۔ مزید اس کے ذریعے عوام تک سرکاری اسکیم کے تعلق سے معلومات فرہم کی جائے جس کی وجہ سے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ آسان قسط اسکیم کے تحت دیہاتوں میں کیمپ لگائے جائیں گے اور لوگوں کو بجلی کے بلوں کی وصولی کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ عوامی سہولت مراکز میں زیادہ سے زیادہ کیمپ لگائے جائیں گے۔