مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کیا ہے؟
جی ڈی پی ملک میں تمام لوگوں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ ہر اشیاء اور خدمات کی کل قیمت کو کہتے ہیں۔ جی ڈی پی میں تمام نجی اور عوامی کھپت، سرمایہ کاری، سرکاری اخراجات، نجی انوینٹرز، ادائیگی میں تعمیراتی اخراجات اور تجارت کا غیر ملکی توازن شامل ہے۔ آسان لفظوں میں، جی ڈی پی کسی ملک کی معاشی سرگرمی کی ایک وسیع پیمائش ہے۔
عام بجٹ اور عبوری بجٹ؟
حکومت کے سالانہ آمد و خرچ کو بجٹ کہتے ہیں ۔ بجٹ میں حکومت آمد و خرچ کے بارے میں معلومات پیش کرتی ہے۔ اسے عام بجٹ کہتے ہیں، جبکہ انتخابات کے دوران پیش ہونے والے بجٹ کو عبوری بجٹ کہتے ہیں، عبوری بجٹ میں بھی موجودہ وزیر خزانہ پورے برس کے لیے بجٹ پیش کرتا ہے، لیکن انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت دوبارہ پھر سے عام بجٹ پیش کرتی ہے۔
ریونیو انکم؟
ریونیو انکم ایسے آمدنی کو کہتے ہیں جو حکومت کے اثاثے کو نقصان کیے بغیر یعنی اس میں حاصل کردہ رقومات جیسے ٹیکس، جرمانے کی رقم، اجرت کی رقومات وغیرہ۔
ڈائریکٹ ٹیکس؟
ڈائریکٹ ٹیکس وہ ٹیکس ہوتا ہے جو اشخاص اور اداروں کی آمدنی پر لگایا جاتا ہے چاہے وہ آمدنی کسی بھی ذرائع سے ہوئی ہو۔ مثلاً سرمایہ کاری، تنخواہ، سود وغیرہ۔
اِن ڈائریکٹ ٹیکس؟
صارفین کے ذریعہ سامان خریدنے اور سروسز، خدمات کا استعمال کرنے کے دوران ان پر لگایا جانے والا ٹیکس کو اِن ڈائریکٹ ٹیکس کہتے ہیں۔ جی ایس ٹی، کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ اِن ڈائریکٹ ٹیکس کے تحت ہی آتے ہیں۔
کسٹمز ڈیوٹی؟
کسٹمز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو برآمد و درآمد ہونے والی اشیا پر لگائی جاتی ہے۔
ایکسائز ڈیوٹی؟
ایکسائز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو ملک کے اندر بنائی جانے والی چیزوں پر لگائی جاتی ہے۔
مالیاتی خسارہ؟
حکومت کی کل آمدنی اور خرچ میں فرق کو سرکاری خسارہ یا مالیاتی خسارہ کہتے ہیں۔ آمدنی اور خرچ کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے حکومت ہر سال جو اضافی رقم قرض لیتی ہے اسے مالی یعنی مالیاتی خسارہ کہا جاتا ہے۔
ڈِس انویسٹمنٹ؟
پبلک اداروں یعنی حکومتی میں سرکاری شراکت داری والے ادارے کو فروخت کرنے کے عمل کو ڈِس انویسٹمنٹ کہتے ہیں۔
چالو کھاتہ خسارہ؟
جب کسی ملک کی اشیاء، سروسز اور ٹرانسفر کی درآمد اس کی برآمد سے زیادہ ہوتی ہے تو چالو کھاتہ خسارہ کی حالت سامنے آتی ہے۔
سبسیڈی؟
حکومت کی جانب سے اشخاص یا گروپوں کو نقدی یا ٹیکس سے چھوٹ کی شکل میں دیا جانے والا فائدہ سبسیڈی کہلاتا ہے۔
کیپیکس ؟
کیپٹل ایکسپینڈیچر یا کیپیکس کسی حکومت کے ذریعہ کیا جانے والا وہ خرچ ہوتا ہے جو مستقبل کے لیے منافع کا موقع پیدا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2020۔ 21 لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عام بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ جو مودی حکومت کی دوسری میعاد کی دوسری بجٹ ہوگا۔