ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو خط لکھ کر ووڈا، آئیڈیا اور ایئرٹیل کے خلاف شکایت کی ہے۔ ریلائنس جیو نے الزام لگایا ہے کہ ووڈا آئیڈیا اور ایئرٹیل پنجاب کسانوں کے احتجاج کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ٹیلی کام سکریٹری ایس کے گپتا کو لکھے گئے خط میں ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے ٹرائی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
خط میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ووڈا آئیڈیا اور ایئرٹیل شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں صارفین کو راغب کرنے کے لیے غیر اخلاقی راستے اپنا رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں کسانوں کے احتجاج کے ذریعہ پیدا ہونے والے غصے سے فائدہ اٹھانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہیں۔
ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو اس نے ٹرائی کو ایک اور خط لکھ کر اعتراض کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ دونوں کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی تشہیری مہم پر کامیاب ہے۔'
ریلائنس جیو نے الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں حریف کمپنیاں اپنے ملازمین، ایجنٹوں اور خوردہ فروشوں کے ذریعے ریلائنس کے خلاف منفی مہم چلارہی ہیں۔
جیو نے ریلائنس جیو کے ذریعے صارفین کو 'پورٹ' پر غلط طریقے سے راغب کرنے کی کوششوں کی بھی مخالفت کی ہے۔ اس سلسلے میں ریلائنس جیو نے فوٹو اور ویڈیو ثبوت بھی پیش کیے ہیں کہ کیسے ایئرٹیل اور ووڈا آئیڈیا صارفین کو گمراہ کررہے ہیں۔
ووڈا آئیڈیا اور ایئرٹیل اپنے آپ کو کسان دوست اور ریلائنس جیو کو کسان مخالف بتارہے ہیں۔ ریلائنس جیو نے الزام لگایا ہے کہ دونوں کمپنیاں پورے ملک میں جیو کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ اس سے ریلائنس جیو کی شبیہہ مجروح ہو رہی ہے۔