ETV Bharat / business

Jio Completes 5G Coverage Plans: جیو کی ایک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کرنے کی تیاری

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 8:39 PM IST

ریلائنس جیو ملک کے ایک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کی تیاری کررہا ہے Jio Completes 5G Coverage Plans۔ 5 جی سالیوشنس کو ڈولپ کرنے کے لیے کمپنی نے کئی ٹیمیں بھی بنائی ہیں۔

جیو کی ایک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کرنے کی تیاری

کمپنی اپنے 5 جی نیٹ ورک پر ہیلتھ کیئر اور انڈسٹریئل آٹومیشن کے ٹیسٹ کررہی ہے۔ 5 جی نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت زیادہ ہوگی اس لیے کمپنی زیادہ کھپت والے علاقوں اور صارفین کی پہچان کےلیے ہیٹ میپس، 3 ڈی میپس اور رے ٹریسنگ ٹیکنولوجی کا استعمال کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی ضرورت کے مطابق ایک مضبوط نیٹ ورک کھڑا کیا جا سکے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے تماہی نتیجوں میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی۔

5 جی سالیوشنس کو ڈولپ کرنے کےلیے Jio 5G Technology Solutions جیو نے کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔ جنہیں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف قسم کے5 جی سالیوشنز کو ڈولپ کرسیں۔کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ ٹیمیں ایسے 5 جی سالیوشنز تیار کریں گی جو تکنیکی سطح پر دنیا کے سامنے یا ان سے بہتر ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے یورپ میں ایک ٹیکنولوجی ٹیم بھی بنائی ہے جو 5 جی سے آگے کی تیاری کرے گی۔

5 جی کی تیزی سے تعیناتی کے لیے کمپنی بنیادی ڈھانچے کو بھی تیزی بڑھا رہی ہے۔ سائٹس پر فائبر اور بجلی کی دستیابی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ تاکہ جب 5 جی رول آؤٹ کا وقت آئے تو اس میں کوئی رکاوٹ یا دیر نہ ہو۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.