ETV Bharat / business

ایک کروڑ نئے صارفین کے ساتھ جیو سرفہرست

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:27 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران ووڈا آئیڈیا اورایئرٹیل کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور دونوں نے 2.68 کروڑ صارف کھو دیے جبکہ ریلائنس جیو نے تقریباً ایک کروڑ نئے صارف جوڑے۔

Jio adds 1 crore users in Oct; Vodafone Idea, Airtel lose users

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی کے درمیان ایئرٹیل اور ووڈا۔ آئیڈیا کے ہاتھوں سے دو کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ صارف کم ہو گئے ہیں جبکہ ان کے برعکس ریلائنس جیو مضبوط ہوا۔ جب بڑی کمپنیاں گاہک کھو رہی ہیں، جیو نے ان تین ماہ میں تقریباً 99 لاکھ 20 ہزار صارفین کو اپنے اپنے نیٹ ورک سے جوڑ لیا۔

مئی میں ہی ووڈا۔ آئیڈیا اورایئرٹیل سے تقریباً 94 لاکھ سے زیادہ صارف علاحدہ ہو گئے۔ ریلائنس جیو نے مئی بھی بازی مار لی۔ اس کے نیٹ ورک سے 36 لاکھ 50 ہزار نئے گاہک وابستہ ہو گئے۔

جیو کے علاوہ سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے بھی لاک ڈاؤن (اپریل سے مئی کے دوران) 2 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑا۔ مئی کا مہینہ بی ایس این ایل کے لیے سب سے اچھا ثابت ہوا۔ مئی میں دو لاکھ سے زیادہ گاہک بی ایس این ایل سے وابستہ ہوئے۔

لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ نقصان ووڈا۔آئیڈیا کو ہوا ہے۔ تین ماہ کے دوران کمپنی کے ایک کروڑ 55 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ صارفین نے سروس چھوڑ دی۔ دریں اثناء ایئرٹیل کے ایک کروڑ 12 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ صارف کم ہو گئے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کمپنی کی 43 ویں عام اجلاس میں اگلے تین برسوں میں جیو کے گاہک 50 کروڑ کرنے کا ہدف متعین کیا ہے۔ ان کی نظر 35 کروڑ 2جی صارفین پر ہے جن میں سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنے ساتھ جوڑنے کی ہے اسی لیے کمپنی 4جی اور 5جی نیٹ ورک پر چلنے والے اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.