نئی دہلی: محکمۂ انکم ٹیکس کے عہدیدار منگل کے روز بھی بے نامی جائیداد معاملے میں رابرٹ واڈرا سے تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بے نامی جائیداد کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے آئی ٹی ٹیم واڈرا کی رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔
گذشتہ کل پہلے دن کی انکوائری کے بعد رابرٹ واڈرا نے کہا کہ ہم انکوائری میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ہم نے تمام سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔ میرا بے نامی جائیداد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سچائی کی جیت ہوگی اور ہمیں کسی چیز کو چھپانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔'
مزید پڑھیں: عمر خالد، محمود پراچہ، شرجیل امام اور طاہر حسین کی عرضی پر سماعت
واڈرا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد ہیں اور ان کی شادی کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ہوئی ہے۔ وہ کووڈ وبا کی وجہ سے تفتیش میں شامل نہیں ہوسکے۔
محکمہ آئی ٹی کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ (پی ایم ایل اے) کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ تحقیقات میں لندن میں واقع املاک کی خریداری کے لیے منی لانڈرنگ کے الزامات بھی ہیں۔
واڈرا پر برائنسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین ڈالر مالیت کا مکان خریدنے کا الزام ہے۔ اس وقت واڈرا پیشگی ضمانت پر باہر ہے۔