ETV Bharat / business

Inflation rate in Delhi: دہلی میں مہنگائی کی شرح پانچ میٹرو سٹی میں سب سے کم: سسودیا

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 10:30 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ' کورونا کے دوران جب پورے ملک میں مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھی تو کیجریوال حکومت نے دہلی میں مہنگائی کو بڑھنے نہیں دیا۔

Inflation rate in Delhi lowest among metro cities: Deputy CM Manish Sisodia
دہلی میں مہنگائی کی شرح پانچ میٹرو سٹی میں سب سے کم: سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہاکہ 2020-21 میں دہلی میں مہنگائی (Inflation rate in Delhi) کی شرح پانچ میٹرو پولیٹن شہروں میں سب سے کم تھی۔

سسودیا نے جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹسٹکس کے ذریعہ مالی برس 2020-21 کے لیے دہلی کے لیے قیمت انڈیکس کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مالی برس 2020-21 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر اوسط سالانہ افراط زر میں اضافے کی شرح قومی سطح پر پانچ فیصد تھی، جب کہ دہلی میں یہ شرح صرف 3.0 فیصد تھی۔ کورونا کے دوران جب پورے ملک میں مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھی تو کیجریوال حکومت نے دہلی میں مہنگائی کو بڑھنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے دوران مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اس دوران دہلی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح پورے ملک سے بہت کم رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پانچ میٹرو شہروں دہلی، ممبئی، کولکاتا، چنئی اور بنگلور کے مقابلے میں مہنگائی میں اضافہ دہلی میں سب سے کم رہا۔ دہلی میں مالی برس 2020-21 میں مہنگائی کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ممبئی، کولکتہ، چنئی، بنگلور میں مہنگائی کی شرح میں بالترتیب 4.1، 4.6، 4.4 اور 4 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح قومی ترقی کی شرح سے دو فیصد کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیجریوال حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے دہلی میں اس دوران اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں اور زیادہ نہیں بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ دہلی حکومت وقتاً فوقتاً بازار میں مداخلت کے ذریعے اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.