ETV Bharat / business

مئی میں ہول سیل افراط زر اب تک کی بلند ترین سطح پر

خام تیل اور تیار شدہ سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مئی میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر 12.94 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 3:40 PM IST

Inflation Hits All-Time High Of 12.94% As Crude, Manufacturing Costs Soar

نئی دہلی: خام تیل اور تیار شدہ سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مئی میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر 12.94 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔ مئی میں ڈبلیو پی آئی کی افراط زر میں اضافے کی ایک وجہ نچلی سطح پر قیمتوں کا متاثر ہونا بھی بتایا گیا ہے۔ مئی 2020 میں ڈبلیو پی آئی کی افراط زر منفی 3.37 فیصد درج کی گئی تھی، جبکہ رواں برس ڈبلیو پی آئی افراط زر 12.9 فیصد درج کی گئی ہے۔

یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی مہنگائی میں ہوا ہے۔ اپریل 2021 میں، ڈبلیو پی آئی افراط زر ڈبل ہندسہ سے میں 10.49 فیصد پر تھا۔

وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہانہ ڈبلیو پی آئی پر مبنی افراط زر کی سالانہ شرح مئی 2021 (مئی 2020 کے مقابلہ میں) میں اضافہ ہوکر 12.49 فیصد ہوگئی ہے، جو مئی 2020 میں منفی 3.37 فیصد سے درج کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق، مئی 2021 میں افراط زر کی اعلی شرح بنیادی طور پر پٹرولیم مصنوعات اور تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔

تجزیے کے دوران ایندھن اور بجلی کی افراط زر کی شرح بڑھ کر 37.61 فیصد ہوگئی، جو اپریل میں 20.94 فیصد تھی۔ مئی میں تیار شدہ مصنوعات میں افراط زر کی شرح 10.83 فیصد رہی جو گذشتہ ماہ 9.01 فیصد تھی۔

مئی میں غذائی افراط زر معمولی حد تک کم ہوکر 4.31 فیصد رہا۔ تاہم اس عرصے کے دوران پیاز مہنگا ہوگیا۔

اس مہینے کے شروع میں آر بی آئی نے اپنی مانیٹری پالیسی میں سود کی شرحوں کو نچلی سطح پر برقرار رکھا ہے اور کہا کہ وہ شرح نمو کو فروغ دینے کے لیے نرم پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.