نئی دہلی: اکتوبر کے مہینے کے دوران ملک کی صنعتی پیداوار میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ نمو مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبے میں بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
صنعتی پیداوار انڈیکس (IIP) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں مینوفیکچرنگ اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں بالترتیب 3.5 فیصد اور 11.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں اکتوبر میں ہی کانکنی کے شعبے میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔
گزشتہ برس اکتوبر میں آئی آئی پی یعنی صعنتی پیداوار انڈیکس میں 6.6 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔