نئی دہلی: انڈیگو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ 2020 کے آخر تک ڈاکٹرز اور نرسز کو ہوائی ٹکٹوں پر 25 فیصد رعایت دے گی کیونکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔
ایئرلائن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ' نرسز اور ڈاکٹرز کو چیک ان کے وقت ہسپتال کی ایک شناختی آئی ڈی فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔'
انہوں نے کہا کہ' یہ چھوٹ 01 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک، انڈگو کی ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کے دوران دی جائے گی'۔
فی الحال گھریلو پروازوں میں مسافروں کا بوجھ کم ہے، جو تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعد 25 مئی کو دوبارہ شروع کیا گیا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو ٹویٹر پر کہا کہ 1 جولائی کو 785 پروازوں میں 71،471 مسافروں نے سفر کیا جس کا مطلب ہے کہ بدھ کے روز ایک طیارے میں اوسطا 91 مسافر تھے۔ چونکہ عام طور پر استعمال کیے جانے والے اے 320 طیاروں میں تقریباً 180 سیٹز ہوتی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ 1 جولائی کو مسافرین کی تعداد تقریباً 50 فیصد تھا۔
انڈگو نے مذکورہ منصوبے کو "ٹف کوکی" مہم قرار دیا ہے۔