ETV Bharat / business

رواں مالی برس جی ڈی پی شرح نمو 9.3 فیصد رہ سکتی ہے: موڈیز

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 4:00 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 6:50 PM IST

مارچ 2022 کو ختم ہونے والے رواں مالی برس میں بھارت کی جی ڈی پی شرح نمو 9.3 فیصد رہ سکتی ہے، جبکہ آئندہ مالی برس 2022۔23 میں شرح نمو 7.9 فیصد رہنے کی امید ہے۔ موڈیز انوسٹرس سروس نے یہ معلومات دی ہے۔

india's pegs India GDP growth at 9.3% in FY22

نئی دہلی: موڈیز کی انویسٹر سروس نے منگل کے روز کہا کہ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے رواں مالی برس میں بھارت کی جی ڈی پی شرح نمو 9.3 فیصد رہ سکتی ہے، جبکہ آئندہ مالی برس 2022۔23 میں یہ گھٹ کر 7.9 فیصد پر آنے کی امید ہے۔'

موڈیز نے کہا کہ انفیکشن کے ڈر سے لوگوں طرز عمل میں آئے تبدیلوں کے ساتھ دوبارہ نافذ کیے گئے لاک ڈان سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، لیکن یہ اثر پہلی لہر کی طرح سنگین ہونے کا امکان نہیں ہے'۔

موڈی نے مزید کہا اپریل سے جون کی سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں میں کمی کا اندیشہ ہے، جبکہ اس کے بعد معیشت بحال ہوگی، جس کی وجہ سے مارج میں 2022 رواں مالی برس کے اختتام پر جی ڈی پی کی شرح نمو 9.3 فیصد ہوگی اور مالی برس 2022۔23 میں جی ڈی پی شرح نمو 7.9 فیصد رہ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مالی برس 2020-21 کے دوران بھارتی کی معاشی ترقی یعنی جی ڈی پی شرح نمو منفی 7.3 فیصد درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.