نئی دہلی: بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر اناج، چاول، لوہا، سیرامک مصنوعات، فارما اور طبی آلات کی طلب بڑھنے کی وجہ سے رواں برس کے ستمبر کے دوران بھارت کی برآمدات میں 5.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 میں 27 ارب 58 کروڑ ڈالر کی برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ ستمبر 2019 میں یہ تعداد 26 ارب 20 لاکھ ڈالر تھی۔ رواں مالی برس میں اب تک کل برآمدات 125 ارب 25 ڈالر کی ہوچکی ہیں، جب کہ گزشتہ مالی برس کے اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر 159 ارب ڈالر 16 کروڑ کی برآمدات ہوئی تھیں۔ اس میں مجموعی 21.31 کی گراوٹ آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 میں مجموعی طور پر درآمدات 19.60 فیصد کم ہوکر 30 ارب ڈالر کی ہوئی ہیں۔ ستمبر 2019 میں کل درآمدات 37 ارب 69 کروڑ ڈالر کی ہوئی تھیں۔