اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکرنے 59 چینی ایپز پر پابندی کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے اسے خود کفیل بھارت سے جوڑا ہے۔
جاوڈیکر نے سوشل میڈیا پر کہا' پورا ملک نریندر مودی حکومت کے 59 چینی ایپز پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کررہا ہے۔ اس سے بھارتی اسٹار اپ کو بڑھاوا ملے گا اور وہ جلد ہی اس کا بہتر ورژن کے ساتھ سامنے لائیں گے۔ یہ خود کفیل بھارت کے لیے صحیح قدم ہے'۔
چینی ایپز پر پابندی کے بعد چینی سرمایہ کاری والی بھارتی کمپنیاں رڈار پر؟
قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر 59 چینی ایپز پر پابندی عائد کردی تھی، جن میں ٹک ٹاک، وی چیٹ، یوسی براؤزر دیگر مشہور ایپز شامل ہے۔
چینی ایپز کے متبادل ایپز
بھارتی حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت لیا ہے جب کچھ دنوں سے لداخ کے والی گولان میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع جاری ہے، اسی تنازع میں تقریباً 20 بھارتی جوان ہلاک ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے دنوں ملک کے درمیاں اب بھی تناؤ برقرار ہے۔