ETV Bharat / business

پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ کمپنی خود طے کرے گی

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:51 PM IST

ریلوے کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی کو ٹرین کے اندر فراہم کی جانے والی خدمات جیسے کیٹرنگ، بیڈ کمبل، وائی فائی وغیرہ کے کرایے اور فیس کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

Indian Railways Invites Private Players To Run 151 Trains On 109 Routes

نئی دہلی: ریلوے نے 109 روٹز پر جن 151 جدید ٹرینوں کو چلانے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، ان کا کرایہ طے کرنے کا اختیار ٹرینوں کا آپریشن چلانے والی کمپنیوں کو حاصل ہوگا۔

ریلوے کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی کو ٹرین کے اندر فراہم کی جانے والی خدمات جیسے کیٹرنگ، بیڈ کمبل، وائی فائی وغیرہ کے کرایے اور فیس کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ وہ چاہے تو سامان کے لیے الگ فیس بھی وصول کرسکتی ہے۔ تاہم، ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی فروخت انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ذریعہ ہی کی جائے گی۔

ریلوے نے 12 کلسٹروں کے 109 روٹوں پر ٹرینوں کے آپریشن کے لیے ٹینڈر کا پروسس شروع کردیا ہے۔ فی الحال، اہلیت کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ممکنہ درخواست دہندگان کے ساتھ پہلی میٹنگ 21 جولائی کو ہوگی اور دوسری میٹنگ 12 اگست کو ہوگی۔ درخواستیں 8 ستمبر تک جمع کی جاسکتی ہیں اور اس کے 60 دن بعد اہل درخواست دہندگان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد، مالیاتی بولی لگانے کا پروسس شروع ہوگا۔

پرائیویٹ ٹرینوں کو چلانے کے لیے منتخب 12 کلسٹروں میں ممبئی خطے کے دو کلسٹر (ممبئی -1 اور ممبئی -2) اور دہلی زون میں دو کلسٹر (دہلی -1 اور دہلی -2) ہیں۔ ان کے علاوہ چنڈی گڑھ ، ہاؤڑہ، پٹنہ، الہ آباد، سکندرآباد، جے پور، چنئی اور بنگلورو سے ایک کلسٹر ہے۔ ہر ایک کلسٹر میں کم از کم 12 ٹرینیں چلیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.