ETV Bharat / business

'بھارت میں دنیا کے لیے ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت'

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:20 PM IST

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ بھارتی دوا ساز صنعت نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے کووڈ۔19 ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Indian pharma industry capable of producing vaccines for entire world: Bill Gates

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک سربراہ اور ٹرسٹی نے کہا کہ بھارت میں بہت ساری اہم چیزیں واقع ہوئیں ہیں اور اس کی دوا سازی کی صنعت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے۔

کووڈ۔19: وائرس کے خلاف بھارت کی لڑائی کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم میں، انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی بہت بڑی آبادی اور شہری مراکز کی وجہ سے صحت کے بحران کا ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔ یہ دستاویزی فلم ڈسکوری پلس چینل پر جمعرات کی شام نشر کی جائے گی۔

بھارت کی دوا ساز صنعت کی صلاحیتوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ' بھارت میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں۔ یہاں کی دواسازی اور ویکسین کمپنیاں پوری دنیا کو بہت زیادہ دوا فراہم کرتا ہے۔ آپ جانتے ہیں بھارت میں سب سے زیادہ ویکسین بنائی جاتی ہیں۔'"

انہوں نے کہا کہ' یہاں بائیو ای، بھارت بائیوٹیک اور دیگر ہیں جو کورونا وائرس ویکسین بنانے میں مدد کے لیے کام کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہاکہ' میں پرجوش ہوں کہ وہاں کی دوا سازی صنعت نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے (ویکسین) تیار کرسکے گی۔ ہمیں اموات کی تعداد کو کم کرنے، اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس بیماری کو ختم کرنے کے لیے قوت مدافعت ہمارے اندر موجود ہے۔'

بل گیٹس نے کہا کہ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن بھی حکومت کا شراکت دار ہے اور وہ خصوصی طور پر محکمہ بائیوٹیکنالوجی، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ساتھ خصوصی طور پر کام کر رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.