ETV Bharat / business

بھارتی سفارتخانے زرعی برآمدات میں اضافہ میں اہم کردار اد ا کریں گے - etv bharat urdu news

حکومت نے کووڈ۔19 کے بعد عالمی معیشت اور کاروباری دنیا میں ’برانڈ انڈیا‘ کو مضبوط بنانے، بھارتی برآمدات میں اضافہ کرنے اور ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر زور دیا ہے۔

indian embassies will increasing agricultural exports

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 10:02 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے کسانوں کے آمدنی بڑھانے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے آج اعلان کیا کہ غیرملکی بازاروں میں بھارتی زراعت اور کھانے کی اشیا کی برآمد بڑھانے کے لیے بھارتی سفارتخانے اور مشن اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ معاشی ڈپلومیسی پر مبنی ایک نئی ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

حکومت نے کووڈ۔19کے بعد عالمی معیشت اور کاروباری دنیا میں ’برانڈ انڈیا‘ کو مضبوط بنانے، بھارتی برآمدات میں اضافہ کرنے اور ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر زور دیا ہے۔

indian embassies will increasing agricultural exports
فائل فوٹو

وزیر خارجہ نے اس ویب سائٹ کی لانچنگ کے موقع پر کہا کہ اس ویب سائٹ سے ملک کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ بھارتی زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

غیرممالک میں واقع بھارتی سفارتخانے میں بھارت کی ان مصنوعات کی برآمد کوفروغ دینے کے لیے سرگرمی کے ساتھ کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوجائے، وزیراعظم نریندر مودی کے اس وزن کے مطابق یہ ویب سائٹ ہماری زرعی مصنوعات کوغیرممالک میں فروخت کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرے گی۔

وزارت خارجہ اپنے مشنوں کے ذریعہ سے ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ پروموشن سے متعلق اتھارٹی، وزارت کامرس اور وزارت زراعت کو اہم ان پٹ دستیاب کرائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.