ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ

آکسفیم کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے بعد بھارت میں 100 ارب پتیوں کی دولت میں 12،97،822 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہ رقم ملک کے 13.8 کروڑ غریب ترین لوگوں میں تقسیم ہوتی تو ان میں سے ہر ایک کو 94،045 روپے دیے جاسکتے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 4:07 PM IST

Indian billionaires increased their wealth by 35% during the lockdown, says Oxfam report

نئی دہلی: غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم آکسفیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی ارب پتیوں کی دولت میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں غریب افراد کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آکسفیم کی رپورٹ 'ان ایکولیٹی وائرس' میں کہا گیا ہےکہ' مارچ 2020 کے بعد بھارت میں 100 ارب پتیوں کی دولت میں 12،97،822 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہ رقم ملک کے 13.8 کروڑ غریب ترین لوگوں میں تقسیم ہوتی تو ان میں سے ہر ایک کو 94،045 روپے دیے جاسکتے ہیں۔'

مزید پڑھیں: ورلڈ اکنامک فورم کی معاشی عدم مساوت پر تشویش

رپورٹ میں آمدنی کے عدم مساوات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک ہنر مند مزدور کو لاک ڈان کے دوران مکیش امبانی کے ایک گھنٹے کے برابر آمدنی حاصل کرنے میں دس ہزار برس لگ جائیں گے۔'

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پچھلے سو برسوں میں صحت کا سب سے بڑا بحران ہے اور اس کے نتیجے میں 1930 کے مندی کے بعد سب سے بڑا معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔

آکسفیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ بیہر نے کہاکہ' اس رپورٹ سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ناانصاف معاشی نظام سے کیسے بڑے سے بڑے معاشی بحران کے دوران دولت مند لوگوں نے بہت زیادہ دولت کمائی، جب کہ لاکھوں افراد بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.