ETV Bharat / business

'بھارت ،امریکہ اور اسرائیل 5 جی ٹکنالوجی پر مل کر کام کر رہے ہیں'

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 4:00 PM IST

ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ تینوں ممالک شفاف، قابل اعتماد اور محفوظ 5 جی مواصلاتی نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں۔

India, US, Israel collaborating in 5G tech: Official

واشنگٹن: بھارت، اسرائیل اور امریکہ نے اگلی نسل کی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں باہمی تعاون پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک اعلی عہدیدار نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک 5 جی مواصلاتی نیٹ ورک پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ تینوں ممالک شفاف، کھلی، قابل اعتماد اور محفوظ 5 جی مواصلاتی نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ' تین برس قبل جولائی 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے کے دوران لوگوں سے لوگوں کے رابطے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی اقدام اسی کا ایک حصہ ہے۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بونی گلک نے کہاکہ' 5 جی میں باہمی تعاون تو بڑے اقدامات کی طرف پہلا قدم ہے۔'

گلک نے پی ٹی آئی -بھاشا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ' ہم سائنس، تحقیق اور ترقی اور آئندہ نسل کی ٹیکنالوجیز میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس شراکت کے ذریعہ ہم باضابطہ طور پر ان تعلقات کی تصدیق کر رہے ہیں۔'

اس سے قبل یو ایس۔ انڈیا اور اسرائیل کے مابین ورچوئل سمٹ سے خطاب کے دوران گلک نے کہا کہ' ہمیں دنیا کے ترقیاتی چیلنجوں کے حل کے لیے ان شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بہت خوشی ہے۔ اس میٹنگ سے بھارت میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا اور ان کے ہم منصب سنجیو سنگلا نے بھی خطاب کیاتھا۔

گلک نے کہا کہ' ایک ایسا شعبہ جس کے ساتھ ہم تعاون کر رہے ہیں وہ ڈیجیٹل قیادت اور جدت ہے۔ خاص طور پر ہماری تعاون اگلی نسل 5 جی ٹکنالوجی پر مرکوز ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.