مالیاتی منڈیوں پر تحقیق کرنے والی کنسلٹنسی سروسز کمپنی ورلڈ لائن کی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ایک حالیہ رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق 2021 میں ملک میں کارڈز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی اور سال کے دوران یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) پر لین دین کی تعداد 4.57 ارب سے زیادہ تھی۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں مختلف اقسام کے پیمنٹ کارڈز کی کل تعداد 100 کروڑ 67 لاکھ تک پہنچ گئی India Saw over 100 Cr Digital Card Circulation۔ کریڈٹ کارڈز کی تعداد سال بہ سال 14 فیصد بڑھ کر دسمبر 2021 کے آخر تک تقریباً 69 ملین ہو گئی، جبکہ دسمبر 2020 میں 6.04 کروڑ کارڈ گردش میں تھے۔ اس مدت کے دوران، زیر گردش ڈیبٹ کارڈز کی تعداد ایک برس قبل 88.64 کروڑ سے بڑھ کر 93.78 کروڑ سے زیادہ ہوگئی، جو سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس جاری کردہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ میں کتنے کارڈ فعال طور پر استعمال ہو رہے ہیں یا ان میں سے کتنے کو ادائیگی یا نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کل کارڈز میں سے 7 فیصد کریڈٹ کارڈ اور 93 فیصد ڈیبٹ کارڈ تھے۔ ورلڈ لائن انڈیا کی سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی رپورٹ 2021 کے مطابق، گزشتہ برس UPI (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس) کے ذریعے کل 4.57 ارب لین دین کیے گئے، جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 105 فیصد زیادہ تھے۔ اسی مدت کے دوران، UPI پر قدر کے لحاظ سے لین دین 8.2 لاکھ کروڑ رہا۔ جو سالانہ بنیادوں پر 111 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی ایف سی بینک، ایس بی آئی اور آئی سی سی آئی بینک سال 2021 کے دوران کریڈٹ کارڈ جاری کرنے میں سب سے آگے تھے۔ جبکہ ایس بی آئی، بینک اور بڑودہ اور پے ٹی ایم پیمنٹس بینک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں سرفہرست تین بینک ہیں۔
ورلڈ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر (جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا) دیپک چندنانی نے کہاکہ جس طرح سے صارفین ڈیجیٹل لین دین کی سہولت کو اپنا رہے ہیں، وہ ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ بینکنگ اور مالیاتی خدمات کی صنعت یوپی آئی، کارڈز، پی پی آئی اور بھارت بل پےجیسی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات کے ذریعے لوگوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کی عادت ڈالنے میں کامیاب رہی ہے۔ مالی ادائیگیوں کو قبول کرنے کا بنیادی ڈھانچہ بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی