ETV Bharat / business

بھارت عالمی معیشت میں قابل ذکر تعاون دینے والا اہم ملک: روی شنکر پرساد

وزیر الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹکنالوجی و مواصلات روی شنکر پرساد نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے خود کفیل بھارت کی واضح اپیل کی ہے جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت آئسولیشن میں ہے، بلکہ بھارت مناسب ٹکنالوجی، ایف ڈی آئی سمیت سرمایہ اور غیر معمولی انسانی وسائل کے ساتھ عالمی معیشت میں قابل ذکر تعاون دینے والا اہم ملک ہے۔

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:35 PM IST

India now the second-largest mobile phone manufacturer in the world

مسٹر روی شنکر پرساد نے ملک میں الیکٹرونک اشیاء کی پیداور میں اضافے کے لیے تقریبا پچاس ہزار کروڑ روپے کے تین منصوبوں کے آغاز کرنے کے موقع پر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ تغیراتی پروگراموں میں یقین کیا ہے، چاہے یہ ڈیجیٹل انڈیا ہو، میک ان انڈیا ہو یا اسٹارٹ اپ انڈیا ہو۔

ویڈیو

ان پہلوؤں نے عام بھارتیوں کو بااختیار بنایا ہے، ڈیجیٹل شمولیت کی طرف لے گیا، جدت طرازی اور کاروباری ترغیب دی ہے اور ایک عالمی ڈیجیٹل پاورکے طور پر بھارت کے قد میں اضافہ کیا ہے۔

مسٹرروی شنکر پرساد نے کہا کہ الیکٹرونک منوفیکچرینگ کو فروغ دینے میں میک ان انڈیا پروگرام کا ایک اہم جزء رہا ہے۔ نیشنل الیکٹرونک پالیسی،2019، ترمیم شدہ خصوصی پروموشنل اسکیم (ای ایس آئی پی ایس)، الیکٹرونکس منوفیکچرنگ کلکسٹر یا الیکٹرونکس ڈیولپ فنڈ جیسی کوششوں کی وجہ سے بھارت کا الیکٹرونکس پیداوار 2014 میں 29 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 70 ارب ڈالر تک ہوگیا۔ خصوصی طورسے موبائل فون منوفیکچرنگ میں اضافہ اس مدت کے دوران قابل ذکر رہا ہے۔

2014 میں دو موبائل فیکٹریوں کے مقابلے میں بھارت اب دنیا میں دوسرا سب سے بڑی موبائل فون منانے والا ملک بن گیا ہے۔ 2018-19 میں موبائل ہینڈ سیٹوں کی پیداوار 29 کروڑ یونٹوں تک پہنچ گیا ہے جو 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے برابر ہے جبکہ 2014 میں صرف چھ کروڑ یونٹیں تھیں جو19 ہزار کروڑ روپے کے برابر تھیں۔

2014-15 میں الیکٹرونکس کی برآمدات 38,263 کروڑ روپے کا تھا، 2018-19 میں یہ بڑھ کر 61,908 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی الیکٹرونکس پیداوار میں 2012 میں بھارت کا حصہ صرف 1.3 فیصد تھا جو بڑھ کر 2018 میں تین فیصد تک پہنچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.