ETV Bharat / business

بھارت اور یوروپی یونین کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور - سرمایہ کاری میں تعاون

بھارت اور یوروپی یونین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے اگلے تین ماہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

India, EU hold high-level dialogue, discuss ways to promote trade

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 5:47 PM IST

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے بھارت اور یوروپی یونین نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر عالمی تعاون ضروری ہے۔

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر والڈیس ڈومبروسکی کی زیرصدارت پہلا اعلی سطح کا اجلاس آج شام کو منعقد ہوا۔

ملاقات کے دوران وزرا نے کووڈ۔19 کے بعد کے دور میں عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد اس مشکل وقت میں کاروبار کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے امور کی میزبانی پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے اگلے تین ماہ میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس کے لیے باضابطہ طور پر دوطرفہ مکالمہ، باہمی تعاون کے مزید امکانات کو تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں ایک عبوری معاہدے کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے باقاعدہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزراء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری سے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان اعتماد بحال کیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.