ETV Bharat / business

'بھارت ' آر سی ای پی' معاہدہ میں شامل نہیں ہوگا'

بھارت کے خدشات پر واضح وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے آر سی ای پی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 8:53 PM IST

بھارت ' آر سی ای پی' معاہدہ میں شامل نہیں ہوگا: ذرائع

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی گھریلو صنعت کو لے کرکافی فکر مند ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گھریلو صنعتوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خدشات پر واضح وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے تنظیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ' بھارت کے مفادات پر کسی بھی حالت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ' آر سی ای پی پر بات چیت گذشتہ سات برسوں سے جاری ہے لیکن بازار کھولنے اور کچھ اشیاء پر محصولات کے تعلق سے بھارت کے کچھ مطالبات کی وجہ سے آر سی ای پی کے حتمی شکل میں تھوڑی تاخیر ہونے کی امید ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی) معاہدے کے لیے مذاکرات میں آسیان کے دس ممالک کے علاوہ بھارت، چین ، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شام ہیں۔

واضح رہے کہ اگر 'آر سی ای پی' معاہد ہوجاتا ہے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی خطہ ہوگا، اس میں شامل 16 ممالک کی کل آبادی 3.6 ارب ہے، یہ تعداد دنیا کی کل آبادی میں سے نصف کے قریب ہے، اس عالمی تجارت کا تقریباً 40 فیصد اور جی ڈی پی کی 35 فیصد حصہ داری ہوگی۔

Intro:Body:

fgdfg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.