ETV Bharat / business

'بھارت اور سویڈن کو مضبوط شراکت داری کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے'

بھارت - سویڈن اسٹریٹیجک کاروباری شراکت داری کے سی ای او فورم سے خطاب کرتے ہوئے کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ 'بھارت اور سویڈن کو زیادہ لکچداراورمضبوط شراکت داری کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ سنہ 2020 ایک چیلنج بھرا سال رہا، لیکن ہمیں اس بحران کو ایک موقعے میں تبدیل کرنا چاہیے۔'

India and Sweden should work together
India and Sweden should work together
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 12:58 PM IST

نئی دہلی: گوئل نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کی معیشت کو توسیع دینے کی کوششوں پر سویڈن ہمارا ساتھ دے۔ مجھے یقین ہے کہ سی ای او فورم اور سویڈن - بھارت اسٹریٹیجک کاروباری شراکت داری اس دوستی کو ہر سطح پر توسیع دینے میں مددگار ثابت ہوں گی اور سویڈن کو بھارت کی بڑھتی ہوئی معیشت میں ایک اہم ساتھی بنائیں گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی 1.35 ارب آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس بہت بڑا اور ترقی کرتا ہوا متوسط طبقہ ہے جو زندگی کے ایک بہتر معیار کا خواہشمند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سویڈن کی کمپنیاں بھارت میں کام کرنے کو اور بہتر مواقع تلاش کرنے کو پسند کریں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹیکنالوجی پر نئے سرے سے ہماری توجہ بھارت کی ترجیحات کو دوبارہ مرتب کرنے میں مددگار ہوں گی اور سویڈن کو ایک اہم رول ادا کرنا ہوگا کیونکہ وہ اختراع اور ترقی میں ہمارا ایک فطری ساتھی ہے‘‘۔

آتم نربھر بھارت کی بات کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ اس کے تحت ہم اعلیٰ درجے کی تکنیکی مصنوعات کی درآمد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور لوگوں کا اس بات کے لیے حوصلہ بڑھا رہے ہیں کہ وہ بھارت میں ٹیکنالوجی، ہنرمندی، اچھے معیار کی صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی سہولت پیدا کریں۔ مال کی تیاری کرنے کے شعبے میں اندرون ملک اور بین الاقوامی کمپنیوں کی موجودگی میں اضافہ کرنے کی کوششوں سے بھارت کے لوگوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی، معیشت کو وسعت حاصل ہوگی، سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ہماری معیشت کو آگے بڑھانے میں حوصلہ ملے گا۔'

انہوں نے کہا کہ سویڈن دوسری جمہوریتوں اور ایسے ہم خیال ملکوں کی طرح، جو صاف ستھری تجارت اور اپنے ملکوں میں بھارتی کاروباریوں کو اسی طرح کی سہولت فراہم کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں سویڈن کی کمپنیوں کو ایک بڑا رول ادا کرنا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کے قیام کی کوششوں میں یہ ہماری امید کی حیثیت رکھتا ہے۔ آتم نربھر بھارت کے تحت سویڈن اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ سویڈن دنیا کا اختراع کار ہے اور وہ بہت سے شعبوں میں اہم ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت اس شراکت داری سے زبردست فائدہ اٹھاسکتا ہے۔'

گوئل نے کہا کہ ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ سویڈن اور یوروپی یونین اپنے دروازوں کو اور زیادہ کھولیں گے، بعض غیر محصولی رکاوٹوں اور معیارات کو ختم کریں گے تاکہ سویڈن کے ساتھ جوابی پیمانے پر ہماری تجارت ہوسکے اور سویڈن نیز یوروپ کے ساتھ کاروبار میں توسیع ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.