ETV Bharat / business

بنگلہ دیش کو پیاز کی برآمد کی اجازت - پیاز برآمد کرنے کے لیے خصوصی اجازت دے دی

14 ستمبر کو مرکز کی جانب سے پیاز کی برآمد پر ہنگامی پابندی کے بعد بنگلہ دیش میں پیاز کی منڈی میں ہلچل پیدا ہوگئی کیونکہ اس کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں۔

India allows export of 25,000 tonnes of onions to Bangladesh on emergency basis

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 5:17 PM IST

بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش کو 25،000 ٹن پیاز برآمد کرنے کے لیے خصوصی اجازت دے دی ہے، جسے مقامی تاجروں کے مطابق، ممالک کے سرحدی علاقے میں پانچ ٹرکوں میں بند پڑا تھا۔

اس فیصلے کا اعلان جمعہ کی رات کو کیا گیا، جو اتوار سے نافذ ہوگا۔

نام نہ ظاہر کنے کی شرط پر ایک ذرائع نے کہا کہ' بھارتی حکومت نے خصوصی غور فکر کے بعد بنگلہ دیش کو 25،000 ٹن پیاز برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت نے اپنے قریبی دوست ملک بنگلہ دیش کی حمایت بڑھانے کے لیے کیا ہے۔'

14 ستمبر کو مرکز کی جانب سے پیاز کی برآمد پر ہنگامی پابندی کے بعد بنگلہ دیش میں پیاز کی منڈی میں ہلچل پیدا ہوگئی کیونکہ اس کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں۔

گذشتہ ستمبر میں بھی اسی طرح کی پابندی بھارے نے عائد کی تھی اور اس کا فوری اثر یہاں کے بازاروں میں دیکھنے کو ملا۔

بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت 40 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئی۔

اس کے پیش نظر بنگلہ دیش وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم شہریار عالم نے منگل کے روز کہاکہ' ہم جلد ہی اس سلسلے میں کسی مثبت نتائج کی توقع کر رہے ہیں، ڈھاکہ نے نئی دہلی سے پیاز کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے، کیوں کی بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے مسلسل پیاز کی فراہمی کرتے رہنے کی غیر رسمی عزم کا اظہار کیا تھا۔

عالم نے کہا تھا کہ' بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین کاغذی باہمی مفاہمت کے علاوہ ہم آہنگی ہے کہ نئی دہلی پیاز کی برآمد پر پابندی نہیں لگائے گی اور اگر نئی دہلی اس طرح کا فیصلہ لیتی ہے تو وہ ڈھاکہ کو پہلے ہی مطلع کردیں گے۔'

اسی درمیان ڈھاکہ اور چٹ گانگ میں خوردہ فروشوں کے ذریعے پیاز کی فروخت ہول سیل فروشوں کے مقابلے میں فی کلو 10 سے 20 روپے زیادہ ہو رہی ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کی مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ادھر بنگلہ دیش کے وزیر تجارت ٹیپو منشی نے کہا کہ ایک بار جب پیاز کا ذخیرہ بڑھ گیا تو حکومت اس قیمت میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کرے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.