ETV Bharat / business

ٹکیس کی بنیاد میں اضافے پر جی ایس ٹی کی شرحیں کم ہوسکتی ہیں - کاروبار نیوز

اقتصادی معاملات کے سکریٹری اجے بھوشن پانڈے نے آج کہا کہ اگر ٹیکس کی بنیاد میں اضافہ ہوتا ہے، تو جی ایس ٹی کی شرحوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

GST
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:44 PM IST

ٹیکس کی بنیاد میں اضافہ ہوتا ہے، اگر ٹیکس قانون کو نافذ کرپاتے ہیں اور ہر کوئی صحیح طریقہ سے ٹیکس ادا کرتا ہے تو ٹیکسوں میں کمی کا کافی امکانات ہیں۔

اجے بھوشن پانڈے نے فکی کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس میں کہاکہ حکومت اس سے پوری طرح واقف ہے اور اس کا خیال رکھتے ہوئے کام کیے جارہے ہیں۔

ایک ہی ہدف ہونا چاہئے کم ٹیکس شرحوں پر زیادہ ٹیکس کلکشن۔ حکومت کو ٹیکس کلکشن کرنا چاہئے کیونکہ یہ بہت ہی ضروری ہے۔

زیادہ ٹیکس کلکشن کے لیے بنیاد میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جی ایس ٹی کے تحت فارم کو کم کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے۔

جی ایس ٹی سے پہلے 17طرح کے ٹیکس کے لئے 495 فارم تھے جبکہ جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کی تعداد کم ہوکر 17-18رہ گئی ہے اورآئندہ بھی اس میں کمی کئے جانے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پر مبنی پلیٹ فارم کی وجہ سے اب انسپکٹر راج نہیں ہے اور جی ایس ٹی پوری طرح سے فیس لیس ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.