ETV Bharat / business

چوتھی سہ ماہی میں شرح ترقی 2 فیصد رہے گی: آئی سی آر اے

آئی سی آر اے کی چیف ماہر معاشیات ادیتی نایر نے کہاکہ "حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں جی وی اے سے کم جی ڈی پی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Icra pegs Q4 GDP growth at 2%; projects 7.3% contraction in FY21

author img

By

Published : May 24, 2021, 10:59 PM IST

نئی دہلی: سرمایہ کاری کی اطلاعات اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (آئی سی آر اے) نے مالی سال 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں دو فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی سی آر اےنے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مالی سال 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح دو فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ یہ تیسری سہ ماہی میں 0.4 فیصد رہی تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم پھر سے کساد بازاری کی زد آنے سے بچ جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی، اس نے چوتھی سہ ماہی میں فی کس مالیاتی اضافے (جی وی اے) کی شرح بھی تیسری سہ ماہی کے ایک فیصد کے مقابلے میں تین فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی سی آر اے کی چیف ماہر معاشیات ادیتی نایر نے کہاکہ "حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں جی وی اے سے کم جی ڈی پی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جی وی اے چوتھی سہ ماہی میں زیادہ مناسب انداز سےہندوستانی معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرے گا"۔

محترمہ نایر نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسین کی توقع سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان، خام مال کی اعلی قیمتوں کا کچھ شعبوں کے منافع پر بہت کم اثر پڑے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.