آئی سی آئی سی آئی بینک نے جمعہ کو ہوم لون سود کی شرح 6.70 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
بینک نے بیان جاری کر کے کہا کہ ترمیم شدہ سود کی شرح بینک کے ذریعہ 10 برسوں میں سب سے کم ہے اور سود کی نئی شرح پانچ مارچ سے مؤثر ہوگی۔ صارف اس شرح سود کا فائدہ 75 لاکھ تک کے ہوم لون کے لیے اٹھا سکتے ہیں، جبکہ 75 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرض کے لیے سود کی شرحوں کو 6.75 فیصد پر اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ ترمیم شدہ شرحیں 31 مارچ تک دستیاب رہیں گی۔
آئی سی آئی سی آئی نے کہا کہ جو لوگ بینک کے صارف نہیں ہیں وہ ہوم بایرس بینک کی ویب سائٹ اور موبائل بینکنگ پلیٹ فارم 'آئی موبائل پے' کے ذریعے پریشانی سے پاک طریقے سے ہوم لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا پھروہ نزدیکی آئی سی آئی سی آئی بینک برانچ میں ایک آسان ڈیجیٹل طریقے سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنے قرض کا ڈیجیٹل طور پر فوری منظوری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
یواین آئی