اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے ملک کے دست کاروں اور کاریگروں کو دیسی مصنوعات مہیا کرانے کے اپنے شاندار سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے 24 ویں'ہنر ہاٹ' کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ اترپردیش کے شہر لکھنٔو میں 22 جنوری سے چار فروری تک منعقد کیا جائے گا۔ اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ہنر ہاٹ میں ملک کے 31 ریاستوں / مرکزی علاقوں کے دستکاروں کی ملکی مصنوعات کے ساتھ تقریباً 500 ہنرمند اور ماہرین شامل ہو رہے ہیں۔
'ہنر ہاٹ' کا باقاعدہ افتتاح 23 جنوری کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ افتتاحی پروگرام میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما بھی موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت۔ ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے شعبہ میں سمجھوتہ
انہوں نے کہا کہ اس 'ہنر ہاٹ' میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال سمیت 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 500 ہنر کے استاد شامل ہوں گے۔'
لکھنؤ کے ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ملک کے دستکار/ کاریگر، اپلیک، آرٹ میٹل ویئر، ٹائیگر پرنٹ، باٹی، بنارسی ساڑی، بندھیج، بستر کی جڑی بوٹیاں، بلیک پاٹری، بلاک پرنٹ، بینت بانس کی مصنوعات، چکن کاری، کاپر بیل، ڈرائی فلاور، کھادی مصنوعات، کوٹا سلک، لاکھ کی چوڑیاں، چمڑے، پشمینہ شال، رامپوری وایلن، لکڑی۔ آئرن کے کھلونے، کانتھا ایمبروائڈری، براس پیتل کی مصنوعات، کرسٹل گلاس کی اشیا، صندل کی لکڑیوں کی اشیا وغیرہ دیسی دست کاری کی شاندار مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے لائے ہیں۔
'ہنر ہاٹ' میں آنے والے لوگ ملک کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے، ملک کے نامور فنکاروں کی جانب سے ہر روز پیش کیے جانے والے مختلف ثقافتی پروگرام توجہ کا مرکز ہوں گے۔ 'ہنر ہاٹ' میں ہر شام معروف فنکار 'آتم نربھر بھارت' تھیم پر موسیقی کے پروگرام ہوں گے۔ ان پروگراموں میں مشہور فنکار کیلاش کھیر، ونود راٹھور، شیبانی کشیپ، بھوپندر بھوپی، مرزا سسٹرز، پریم بھاٹیا، ریکھا راج ، ہمسفر حیات گروپ، مکیش پنچولی وغیرہ اپنے پروگرام پیش کریں گے۔
ملک کے مختلف مقامات پر منعقد ہورہے'ہنر ہاٹ' دستکاروں اور کاریگروں کے لیے کافی حوصلہ افزا اور منافع بخش ثابت ہورہے ہیں۔ ایک طرف جہاں لاکھوں افراد ہنر ہاٹ پر آتے ہیں تو دوسری طرف لوگ کروڑوں روپے مالیت کی دستکاروں اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات کی خوب خریداری بھی کرتے ہیں۔ گذشتہ تقریباً پانچ برسوں میں، ہنر ہاٹ کے ذریعہ پانچ لاکھ سے زائد دستکاروں اور کاریگروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ اس سے ملک کے کونے کونے کی شاندار روایتی دستکاری کی وراثت کو مضبوطی اور شناخت ملی ہے۔
آنے والے دنوں میں، میسور، جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، نئی دہلی، رانچی، کوٹا، سورت / احمدآباد، کوچی، پڈوچیری وغیرہ جیسے مقامات پر 'ہنر ہاٹ' کا اہتمام کیا جائے گا۔
یو این آئی