گزشتہ برس 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے سنہ 2020 کی تیسری سہ ماہی میں بھارت میں اوسطاً مکانات کی قیمتوں میں 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارت 'گلوبل ہاؤس پرائس انڈیکس' میں سات پوئنٹز کمی کے ساتھ 54 ویں مقام پر آگیا ہے جبکہ بھارت گزشتہ برس کی تسری سہ ماہی میں 47 ویں نمبر پر تھا۔ بین الاقوامی پراپرٹی کنسلٹ نائٹ فرینک نے اپنی حالیہ ریسرچ رپورٹ 'گلوبل ہاؤس پرائس انڈیکس تیسری سہ ماہی 2020' میں کہی۔
قبل ازیں دوسری سہ ماہی میں بھی بھارت 56 ممالک میں سے 54 ویں نمبر پر تھا جبکہ تیسری سہ ماہی میں بھی بھارت کو 54 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔
گلوبل ہاؤس پرائس انڈیکس میں سرکاری اعداد و شمار کے ذریعے قیمتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ سنہ 2020 کی تیسری سہ ماہی میں ترکی انڈیکس میں سرفہرست رہا جہاں برسہائے برس گھروں کی قیمتوں میں 27.3 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جہاں ایک سال میں مکانات کی قیمتوں میں 15.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 13.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ لوکزامبورگ تیسرے مقام پر ہے۔ مراکش اس انڈیکس میں سب سے نیچے ہے۔ جہاں برسہائے برس مکانات کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ، اسپین، بھارت اور ہانگ کانگ میں قیمتوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے۔
نائٹ فرینک انڈیا (انڈیا ریئل اسٹیٹ اپ ڈیٹ، جولائی تا ستمبر 2020) کی ایک اور حالیہ رپورٹ میں، بھارت کے آٹھ بڑے شہروں کے رہائشی اور آفس مارکٹ کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ سہ ماہی در سہ ماہی کی بنیاد پر سنہ 2020 کی تیسری سہ ماہی میں گھروں کی فروخت میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 33403 یونٹز رہ گئی ہے۔ جو کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں 9632 یونٹز تھی۔'۔
نئی رہائشی یونٹ تیسری سہ ماہی میں 4.5 گنا بڑھ کر 31،106 یونٹ ہوگئی، دوسری سہ ماہی میں یہ 5،584 یونٹز تھی۔
اس رپورٹ میں جن ممالک اور علاقوں میں سروے کیا گیا ہے ان میں سے 16 فیصد جگہوں پر قیمتوں میں اضافہ کم ہوا ہے۔ جون کی سہ ماہی میں بہت سے ہاؤسنگ مارکیٹیں منجمد ہوگئیں اور 2020 کی تیسری سہ ماہی میں ان جگہوں پر فروخت اور قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ اس طرح کے مقامات میں نیوزی لینڈ ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ جبکہ چین، فرانس اور جرمنی جیسے کچھ مقامات پر فروخت اور قیمت پر بہت کم اثر پڑا ہے۔