ETV Bharat / business

گجرات میں 2.27 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش

گجرات کے نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ نتن پٹیل نے آج مالی برس 2021-22 کے لیے دو لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا جو گذشتہ برس کے بجٹ سے 10 ہزار کروڑ زیادہ ہے۔

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 7:52 PM IST

Rs 2.27 lakh crore annual Budget for Gujarat
gujarat budget: govt present 2 .27 lakh crore for fy 2021-22

گاندھی نگر: مسٹر نتن پٹیل نے آج قانون ساز اسمبلی میں اپنا نواں بجٹ پیش کیا، جو ریاست کا مسلسل دوسرا غیر کاغذی بجٹ ہے۔ اس بار بجٹ ایک ایپ پر بھی دستیاب ہوگا۔

بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا التزام نہیں کیا گيا ہے۔ اس میں محکمہ تعلیم کے لیے 32719 کروڑ، محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے لیے 11323 کروڑ، شہری ترقیات کے لیے 13493 کروڑ، آبی وسائل کے لیے 5494 کروڑ، واٹر سپلائی کے لیے 3974 کروڑ، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے لیے 4353 کروڑ روپے شامل ہیں۔ محکمہ لیبر ویلفیئر اور روزگار کے لیے 1502 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک و رسد کے لئے 1224 کروڑ، جنگلات و ماحولیات کے لئے 1814 کروڑ، سائنس وٹیکنالوجی کے لیے 563 کروڑ، توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے لئے 13034 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی کے لئے 910 کروڑ، صنعت اور کان کنی کے لئے 6599 کروڑ، محکمہ داخلہ کے لیے 7960 کروڑ، ٹرانسپورٹ کے لئے 1478 کروڑ، قبائلی ترقی کے لیے 1349 کروڑ، پنچایت، دیہی رہائش اور دیہی ترقیات کے لئے 8796 کروڑ اور سڑکوں اور مکانات کے لیے 11185 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں احمد آباد-ممبئی بلیٹ ٹرین کے لیے 1500 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ ریاست میں دو میگا ٹیکسٹائل پارکوں کی تعمیر اور راجکوٹ میں ایک طبی آلات کا پارک تعمیر کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ اس میں کاشتکاروں کو نامیاتی کاشتکاری کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسٹیچو آف یونٹی کے نزدیکی علاقے میں دو لاکھ کمل پھول والے پارک کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مسٹر پٹیل نے کہا کہ یہ بجٹ گجرات بجٹ ایپ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب، اس ایپ پر پانچ حصوں میں تمام 27 محکموں کے بجٹ، بجٹ کی اہم جھلکیاں، اہم نکات، وزیر خزانہ کی تقریر وغیرہ دستیاب ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.