جی ایس ٹی وصولی کے سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں جمع ہونے والے 86449 کروڑ روپے میں سی جی ایس ٹی 15906 کروڑ روپے۔
ایس جی ایس ٹی 21064 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 42264 کروڑ روپے اور سرچارج کے 7215 کروڑ روپے شامل ہیں۔
آئی جی ایس ٹی میں 19179 کروڑ روپے اور سرچارج کے 673 کروڑ روپے درآمدات پر وصول کی جانے والی چنگی کے شامل ہيں۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی میں سے 18216 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 14650 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کردیئے ہیں۔
معمول کی منتقلی کے بعد مرکز کو اگست میں بطور سی جی ایس ٹی 34122 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئي جبکہ ریاستوں کو 35714 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔