مجموعی طور پر 103184 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی ہوئی، جس میں سے سی جی ایس ٹی 19962 کرو ڑروپے، ایس جی ایس ٹی 26792 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 48099 کروڑ روپے ( بشمول در آمدات پر وصول کی جانے والی 21295 کروڑ روپے کی رقم) اور سیس 8331 کرو ڑروپے ( بشمول در آمدات سے حاصل ہونے والے 847 کروڑ روپے) شامل ہیں۔ 31 دسمبر ، 2019 ء تک دسمبر ماہ کے لیے داخل کیے گئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرنس کی مجموعی تعداد 81.21 لاکھ ہے۔
ماہ دسمبر، 2019 ء کے دوران گھریلو ین دین سے جی ایس ٹی محصولات میں دسمبر، 2018 ء مہینے کے مقابلے میں 16 فی صد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اسی طرح در آمدات سے آئی جی ایس ٹی کی وصولی پر غور کریں تو دسمبر ، 2019 ء کے دوران مجموعی ریونیو میں دسمبر، 2018 ءکے مقابلے میں 9 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مہینے کے دوران درآمدات سے حاصل ہونے والے آئی جی ایس ٹی کی وصولی میں منفی 10 فی صد کی شرح نمو درج کی گئی ہے۔ تاہم اس میں گذشتہ مہینے کے مقابلے منفی 13 فی صد کی بہتری اور ماہ اکتوبر کے مقابلے منفی 20 فی صد کی بہتری درج کی گئی ہے۔