صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ املاک دانشوراں پر مبنی صنعت کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
پھر بھی محکمہ صنعتی فروغ اور اندرونی تجارت نے بھارت میں حقوق املاک دانشوراں (آئی پی آر) کے ضابطہ کو مستحکم کرنے کے لیے قانون میں بہتری، آئی پی دفاتر کی بہتری، افرادی قوت میں اضافہ، اپیلی کیشن کی ای۔ فائلنگ میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کااستعمال انڈین پیٹنٹ آفس( آئی پی او) میں ای۔ میل قبول کرنا، پیٹنٹ ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کی ڈیجیٹل فارمیٹ میں پیٹنٹ/ کے گرانٹ/ رجسٹریشن کی سرٹیفکیٹ کی آن لائن فراہمی، آئی پی ایپلی کیشن کی سماعت کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کااستعمال، اپ ڈیٹ کے لیے ایس ایم ایس الرٹ، آئی پی ایپلی کیشن کے لیے تیزی سے جانچ، آئی پی آر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا، ورلڈ انٹریچول پراپرٹی آرگنائزیشن ( ڈبلیو آئی پی او) کے ساتھ بھارت کا ملنا اور دسمبر 2019 میں جاپان کے ساتھ پائلیٹ پیٹنٹ پروکیوشن ہائیوے( پی پی ایس) پروجیکٹ پر دستخط شامل ہیں۔