ETV Bharat / business

سیاحتی شعبہ کو بحران سے نکالنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ - سیاحت کے میدان میں بے پناہ امکانات

ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ 'سیاحت کا شعبہ کورونا کی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھے اور اس شعبے کی مدد کرے۔'

govt should help tourism industry
govt should help tourism industry
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 11:00 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ میں سے ایک سیاحتی شعبہ کو بحران سے نکالنے کےلیے راحت اور خصوصی منصوبے شروع کرنے کے لیے مطالبہ کیا گیا۔

جمعہ کے روز تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے سریش ریڈی نے وزارت سیاحت کے کام کے بارے میں ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور لاکھوں افراد کی نوکری جانے سے بڑی تعداد میں کام دھندے بند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے میدان میں بے پناہ امکانات ہیں اور ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

govt should help tourism industry
سیاحت کے میدان میں بے پناہ امکانات۔ اس میں کھانا، زندگی ، ثقافت، تہذیب اور معاشرہ شامل ہے۔ کورونا کی وبا سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کورونا کے دوران وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کچھ دوسری وزارتوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی اور انضمام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سیاحت کو بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے وزارت ریلوے کے ساتھ ہم آہنگی اور انضمام کی طرف کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سیاحت کی اہمیت اور صلاحیت کو دیکھتے ہوئے اس کے لیے 2027 کروڑ کا بجٹ بہت کم ہے اور اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے جی سی چندر شیکھر نے بھی وزارت سیاحت کے بجٹ میں کمی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بار بجٹ میں 19 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سے متعلق منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے اس شعبے کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اب بھی 67 منصوبے زیر التوا ہیں۔ کانگریس ممبر نے کہا کہ حکومت کو اس شعبہ کو بحران سے نکالنے کےلئے پی پی پی ماڈل کو آزمانہ چاہئے ۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے کے لئے پیکیج یا خصوصی حکمت عملی کا مطالبہ بھی کیا۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایس آر بالاسبرامنیم نے کہا کہ حکومت کو کورونا کی وبا کی وجہ سے سیاحتی شعبہ کو ہوئے نقصان کا جائزہ لے کر اس کی بھرپائی کی حکمت عملی بنانی چاہئے۔

بی جے پی کے شیو پرتاپ شکلا نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد، وزارت سیاحت کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اپنی پالیسیوں اور کوششوں کی وجہ سے ہندوستان سیاحت سے متعلق درجہ بندی میں 65 سے 34 درجے پر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزارت سیاحت کے بجٹ میں 61 فیصد اضافہ کیا ہے۔

govt should help tourism industry
سیاحت کے میدان میں بے پناہ امکانات

اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سی رام مورتی نے کہا کہ حکومت سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔ ملک میں ایک سال میں کم سے کم 15 سیاحتی مقامات کا انتخاب کیا جائے اور ان کی ترقی پر خصوصی زور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا چاہئے۔

ڈی ایم کے کے ٹی کے ایس النگوون نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے دنیا بھرمیں سیاحت ختم ہورہی ہے لیکن یہی وقت ہے جب ملک میں سیاحت کو فروغ دیا سکتا ہے اس لئے حکمت عملی تیار کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو سیاحت کو تحفظ دینا چاہئے ۔سیاحتی مقامات پر سکیورٹی نظام مضبوط کرنا چاہئے۔اس سے سیاحوں کا بھروسہ بڑھے گا۔

کانگریس کی چھایا ورما نے کہا کہ محکمی سیاحت کا الاٹمنٹ گھٹایا گیا ہے جبکہ اسے بڑھانے کا وقت ہے ۔سیاحت کو فروغ دینے کےلئے سفر کی لاگت گھٹائی جانی چاہئے۔ سیاحت کی آر میں کچھ کمپنیاں تاریخی مقامات کو ہتھیانے میں لگی ہے۔ اسے دیکھنے کےلئے بھاری قیمت وصولی جارہی ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ حکومت کے سیاحتی منصوبوں میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اجودھیا رامی ریڈی نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا حکومت کا فرض ہے۔اس کا معیشت میں اہم تعاون ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی وندنا چوہان نے کہا کہ سیاحت کا کردار بہت وسیع ہے۔ اس میں کھانا، زندگی ، ثقافت، تہذیب اور معاشرہ شامل ہے۔ کورونا کی وبا سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھیں اور اس شعبے کی مدد کریں۔ سیاحت کے شعبے کو اشیا اور خدمات ٹیکس سے کم از کم ایک سال کے لئے چھوٹ دینی چاہئے۔ متعلقہ کمپنیوں اور صنعت کے کاروبار کو ریلیف پیکیج فراہم کیے جائیں۔ شعبہ کی ترقی کے لئے مرکز اور ریاستوں کو باہمی ربط پیدا کرنا چاہئے۔

شیوسینا کی پریانکا چترویدی نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے لئے الاٹمنٹ کم کیا جارہا ہے۔ سیاحت کے شعبے میں گذشتہ مالی سال کی رقم مختص نہیں کی گئی۔ ملک غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرے۔ حکومت اور معاشرے کو خواتین سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنا چاہیے۔ اس کے لئے پالیسی میں تبدیلی لائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں سیاحت کی بہت گنجائش موجود ہے جسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.