ETV Bharat / business

ایچ اے ایل کو فضائیہ کیلئے 83 تیجس طیارہ بنانے کا آرڈر ملا - موقعوں پر کرتب اور جوہر دکھائے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں تیجس فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی ریڑھ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل دفاعی شعبہ میں ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مالدیپ اور سری لنکا جیسے دوست ملکوں نے تیجس کی خرید میں دلچسپی دکھائی ہے۔

Govt formally seals Rs 48,000 cr deal to procure 83 Tejas LCA from HAL

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 4:31 PM IST

ملک میں دفاعی شعبہ کی بڑی سرکاری کمپنی ہندوستان ایئروناٹکس لیمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو فضائیہ کے لیے 83 تیجس مارک 1 اے جنگی طیارہ بنانے کا آرڈر آج باضابطہ طورپر مل گیا۔

ویڈیو

بدھ کو شروع ہوئے ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو ایئرو انڈیا کے افتتاح کے موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل دفاع کی خرید نے ایچ اے ایل کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر آر مادھون کو اس کانٹرکٹ سے متعلق دستاویز مہیا کئے۔ اس کے تحت ایچ اے ایل فضائیہ کےلئے 83 مارک 1 اے جنگی طیارے بنائے گا اور ان پر قریب 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ میک ان انڈیا کے تحت اب تک کا سب سے بڑا سودا ہے۔ ایچ اے ایل ان طیاروں کے دو ورژن بنائے گی جن میں 73 تیجس مارک 1 اے ہوں گے اور دس تیجس مارک 1 ہوں گے۔

مسٹر مادھون نے ایک دن پہلے ہی نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ پہلے تیجس طیارے کی سپلائی فضائیہ کو 36 مہینے میں کی جائے گی اور 9 برسوں کی مدت میں سبھی طیارے فضائیہ کو سونپ دئے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے وقت میں تیجس فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی ریڑھ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل دفاعی شعبہ میں ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مالدیپ اور سری لنکا جیسے دوست ملکوں نے تیجس کی خرید میں دلچسپی دکھائی ہے۔

تیجس پروجیکٹ 2003 میں سابق وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کے وقت شورع ہوئی تھی۔ تیجس طیارے طیارے نے اب تک مختلف انعقاد اور موقعوں پر کرتب اور جوہر دکھائے ہیں اور یہ طیارے 6000کامیاب پرواز بھر چکا ہے۔

ایئروانڈیا کے افتتاں کے بعد وزیردفاع نے انڈیا پویلین کا بھی افتتاح کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.