نئی دہلی: مرکز نے پیر کے روز کووڈ۔19 کی وجہ سے متاثر صنعتی شعبے کو راحت دیتے ہوئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مائیکرو فنانس کریڈٹ صارفین کے لیے آٹھ اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ان اقدامات کا اعلان کیا۔
راحتی پیکچ میں 'ای سی جی ایل' جیسے موجودہ امدادی اقدامات میں ریاستی حکومتوں کے لیے معاونت میں اضافہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ سیاحتی شعبے کے ساتھ مائیکرو فنانس لون صارفین کو بھی قرض فراہم کرنے کے لیے کل چار نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے طبی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 50،000 کروڑ روپے کی گارنٹی والے قرض کا اعلان کیا۔'
انہوں نے کہا کہ' ای سی ایل جی ایس اسکیم میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔'
اس کے علاوہ سیتارمن نے کووڈ سے متاثر صنعت کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کی گارنٹی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ پہلے 5 لاکھ سیاحتی ویزے مفت جاری کیے جائیں گے۔ یہ اقدام ویزا جاری ہونے کے بعد اٹھایا جائے گا۔
ان کے علاوہ اتم نربھر بھارت روزگار اسکیم کو 31 مارچ 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ امدادی پیکیجز معیشت کو سہارا دیں گے جو کورونا سے متاثر ہوا ہے۔